مقبوضہ فلسطین

فلسطینی ملت کی حمایت پر تاکید

rohani6صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے صیہونی حکومت کے حملوں اور مظالم کے مقابلے میں فلسطین کی مظلوم ملت کی حمایت پر تاکید کی ہے۔ صدارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی نے کل کابینہ کے اجلاس میں غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے مظالم اور اس علاقے میں بے گناہ فلسطینی خواتین اور بچوں کے قتل عام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایک انقلابی ملک اور ناوابستہ ممالک کی تنظیم کا موجودہ سربراہ ہونے کی حیثیت سے پوری طاقت کے ساتھ فلسطین کے نہتے عوام کی حمایت کرتا ہے۔ صدر مملکت نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ پٹی میں روا رکھے جانے والے مظالم پر تمدن کے دعویدار ممالک ، عالمی برادری اور خطے کے بعض عرب اور اسلامی ممالک کی خاموشی کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ یہ بات ناقابل برداشت ہے کہ ایک خاندان کے تمام افراد کو اسرائیلی ٹینکوں کے گولے ٹکڑے ٹکڑ ے کردیں۔ صدر مملکت نے اس امید کا بھی اظہار کیا ہےکہ شام اور عراق کے مسلمان عوام کو دہشتگردوں کے مقابلے میں کامیابی حاصل ہوگی اور ان کی مشکلات ختم ہوجائيں گي۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button