مقبوضہ فلسطین

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اسرائیل پرفلسطین کے خلاف اسلحہ کے استعمال پر پابندی لگانے کامطالبہ

amenstyایمنسٹی انٹرنیشنل نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل پرفلسطین کے خلاف اسلحہ کے استعمال پر پابندی لگائی جائے اور اسرائیل اور فلسطین میں جنگی جرائم کی غیر جانبدارانہ بین الاقوامی تحقیقات کروائی جائيں۔ رائٹرز کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل پرفلسطین کے خلاف اسلحہ کے استعمال پر پابندی لگائی جائے اور اسرائیل اور فلسطین میں جنگی جرائم کی غیر جانبدارانہ بین الاقوامی تحقیقات کروائی جائيں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آٹھ جولائی سے اسرائیل کے فلسطین کے خلاف شروع ہونے والے حملوں میں اب تک سو سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہيں، جن میں زيادہ تر عام شہری تھے ، جبکہ جمعے کی صبح تک اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں میں چوبیس بچے اور سولہ خواتین بھی شامل تھیں۔ ایمنسٹی کےمطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک چھ سو فلسطینی زخمی اور ساڑھے تین سو کے لگ بھگ گھر تباہ ہوچکےہيں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ پروگرام کے ڈائرکٹر فلپ لوتھر کا کہنا ہے فلسطین میں اسرائیلی تشدد تیز تر ہوتا جارہا ہے تو اس بات کی ضرورت ہے کہ اقوام متحدہ کے تحت ایک بین الاقوامی آزادانہ فیکٹ فائنڈنگ مشن غزہ اور اسرائیل میں تحقیقات کرے۔اور جنگی جرائم میں ملوث افراد کو کٹہرے میں لانے کے لیے یہی پہلا قدم ہوگا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خبردار کیا ہےکہ بین القوامی برادری خاموش تماشائی بن کر ماضی غلطی نہ دہرائے کہ وہ ایک سائیڈ پر کھڑے ہوکر عام شہریوں کو مرتا دیکھتے رہیں ، زندگیاں بچانے کےلیے اقوام متحدہ کو حرکت میں آنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button