اسرائیل کا دفاعی سسٹم، مزاحمت کا مقابلہ نہیں کر سکتا

10 جولائی, 2014 10:20

israil difaصیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کا میزائل دفا‏ئی نظام، فلسطینیوں کی تحریک مزاحمت کے مقابلے میں بہت زیادہ کمزور ہے۔ العالم کے مطابق صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ اسرائل کا میزائل دفاعی سیسٹم، فلسطینیوں کے راکٹ اور میزائل حملوں کے مقالے میں نہایت کمزور ہے۔ اسی اثنا میں اطلاع ملی ہے کہ صیہونی فوجی، فوجی ٹھکانوں پر فلسطین کی تحریک مزاحمت کے راکٹ اور میزائل حملوں سے خائف ہوکر راہ فرار اختیار کررہے ہیں۔غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مجاہدین نے صیہونی فوجیوں کے ٹھکانوں پر دو سو زائد راکٹ حملے کئے ہیں جن میں کافی تعداد میں صیہونی زخمی ہوئے ہیں۔فلسطین کی تحریک مزاحمت کی کاروائی میں ایک صیہونی بھی ہلاک ہوا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج کے تازہ حملوں میں انتالیس فلسطینی شہید اور تین سو سے زائد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

5:28 شام جولائی 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔