مقبوضہ فلسطین

غاصب اسرائیلی فوج نے31فلسطینیوں کوالقدس کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا ہے۔

plf arestالعالم رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی فورسزنے منگل کو طلوع فجرکے وقت القدس شہر کے مختلف اضلاع اور دیہاتوں میں بڑے پیمانے پرچھاپے مارکرگرفتاریاں کی ہے،تفصیلات کے مطابق القدس کے گاوں صورباہر،سلوان،الطور،غاصب اسرائیلی اینٹیلی جنس فورسزنےاچانک چھاپے مارے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں مظلوم فلسطینیوں کو گرفتار کرکے لےگئے ہیں، اس حوالے سے الضمیر فاونڈیشن کے ایڈوکیٹ محمد محمود نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے فجرکے وقت شہرالقدس سے 31شہریوں کو گرفتارکرکے تفتیشی مرکزلےگئے،اس نے کہا اس سے پہلے بھی کئی لوگوں کو گرفتار کئے گئے ہیں، جیساکہ خوداسرائیلی پولیس کا کہناہے کہ انہوں نے بیت صفافاوادی الجوز کا علاقہ قاصرسے 3افرادجبکہ7افرادکورات گئے گرفتار کئے اس کے علاوہ اور بہت سارے لوگوں بھی پکڑے گئے ہیں۔ ،

متعلقہ مضامین

Back to top button