غزہ میں صہیونی اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے 9 فلسطینی شہید

07 جولائی, 2014 08:36

plf pakفلسطین کی مقبوضہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 9 افراد شہید ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے مقبوضہ غزہ کی پٹی کے علاقے رفح میں بمباری کی جس کے نتیجے میں حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے 9 کارکن شہید ہو گئے۔ القسام بریگیڈ نے اپنے ایک جاری بیان میں 7 کارکنوں کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے البریج کیمپ پر بمباری کر کے 2 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے فلسطینی صیہونی ریاست کے اندر کسی یہودی بستی کو نشانہ بنانے کے لئے راکٹ داغنے کی تیاری کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ اسرائیل کے جاسوس طیاروں کی جانب سے بیت حانون بلدیہ اور السودانیہ ریجن میں میزائل داغے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نھیں ہوئی۔ واضح رہے کہ صیہونی فوج نے 3روز قبل بھی غزہ کی پٹی میں ایک فلسطینی نوجوان کی نماز جنازہ کے موقع پر فائرنگ کر کے 7 افراد کو شدید زخمی کر دیا تھا جب کہ ایک فلسطینی نوجوان کو اغوا کے بعد زندہ جلا دیا گیا تھا۔ 

9:05 صبح جولائی 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔