فلسطین، پی ایل او کی مرکزی کونسل کا اجلاس

28 اپریل, 2014 08:57

bloتنظیم آزادی فلسطین کی مرکزی کونسل نے کل رات مختلف تنظیموں میں فلسطین کی رکنیت اور عالمی معاہدوں میں اس کی شمولیت کی منظوری دیدی۔ پی ایل او کی مرکزی کونسل نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کی جانب سے مختلف بین الاقوامی معاہدوں میں شمولیت کیلئے کوششیں کئے جانے کی ضرورت ہے۔ اس بیان میں، کہ جسے فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس کی موجودگی میں پڑھکر سنایا گیا، تاکید کے ساتھ کہا گيا ہے کہ پی ایل او کی مرکزی کونسل، فلسطین کے قومی سمجھوتے کے خلاف اسرائیل کی ہر قسم کی دھونس دھمکی اور اشتعال انگیزی کی مذمت کرتی ہے۔ اس بیان میں مذاکرات کے ذریعے مسئلہ فلسطین کے حل کے حصول میں ناکامی کا ذمہ دار صیہونی حکومت کو قرار دیا گيا ہے اور تاکید کے ساتھ کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے مختلف قسم کی خلاف ورزیاں کرکے امن کا عمل تباہ کیا ہے اور اس نے کبھی کسی معاہدے کی پابندی نہیں کی ہے یہانتکہ اس نے یکطرفہ طور پر مذاکرات کا عمل بھی منقطع کردیا۔ اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کو مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے سنہ سڑسٹھ کی سرحدوں کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پابندی کرنا ہوگی۔

10:08 شام مئی 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔