مقبوضہ فلسطین

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 35 سے زائد فلسطینی زخمی

plf52مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 35 سے زائد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی فلسطینی حکام نے بتایا کہ نابلوس کے شمال مشرقی علاقے آوارنا میں اندھا دھند فائرنگ کی اور علاقے کے رہائشیوں پر گرنیڈ پھینکے اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 35 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ دریں اثناء ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button