صہیونی فوجیوں کی نسل پرستی کی بنیاد پر تربیت

18 اپریل, 2014 09:21

yhaodiفلسطین کی خود مختار انتظامیہ کی وزارت اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی حکومت اپنے فوجیوں کی نسل پرستی کی بنیاد پر تربیت کررہی ہے۔ "معا” نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کی وزارت اطلاعات نے صہیونی حکومت کے فوجیوں کی وردی پر درج تحریر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، اس اقدام کو نسل پرستانہ اور ملت فلسطین کے قتل عام کے لئے دعوت دینے کے مترادف قرار دیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجیوں کی وردی پر عرب مائیں جان لیں کے ان کے بچوں کی سرنوشت ہمارے ہاتھ میں ہے جیسی عبارت درج ہے۔ فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کی وزارت اطلاعات کے مطابق صہیونی حکومت کے فوجیوں کی وردی پر کچھ ایسی تصاویر بھی دیکھی گئی ہیں جن میں ایک صہیونی فوجی کو ہتھیار ہاتھ میں لئے مسجد کے مینار کو گراتے ہوئے دیکھایا گیا ہے جبکہ بعض جگہ یہ تحریر بھی ملی ہے کہ نابلس ہم تمہاری طرف آرہے ہیں۔ فلسطین کی خود مختار انتظامیہ نے انسانی حقوق کی مدافع تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صہیونی حکومت کے ان نسل پرستانہ اقدامات کو روکنے کے لئے فوری طور پر اقدامات کریں۔

12:47 شام اپریل 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔