مقبوضہ فلسطین

فلسطین: صیہونی درندوں کا مسجد اقصیٰ پر حملہ، تیس فلسطینی نمازی شدید زخمی

zionist12غاصب صیہونی افواج نے فلسطین کے دارالحکومت القدس میں مسجد اقصیٰ پر ایک بڑا حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں تیس فلسطینی نمازی زخمی ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق صیہونی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد نے بدھ کی شام کو مسجد اقصیٰ پر چڑھائی کر دی اور مسجد اقصیٰ کے تقدس کو پائمال کرنے کے ساتھ ساتھ مسجد میں موجود نمازیوں کو شدید زد وکو ب کا نشانہ بنایا تاہم فلسطینیوں کی جانب سے مزاحمت کئے جانے کے بعد صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس کے نتیجے میں تیس فلسطینی نمازی شدید زخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ گذشتہ دو ماہ میں درجنوں مرتبہ صیہونیوں فوجیوں نے مسجد اقصیٰ کے تقدس کو پامال کیا ہے اور درجنوں فلسطینیوں کو زخمی کرنے کے ساتھ ساتھ پابند سلاسل بھی کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button