مقبوضہ فلسطین

عرب لیگ امریکہ کی آلہ کار

arablegفلسطین کے معروف صحافی اور تجزیہ کار نے کہا ہے کہ عرب لیگ امریکہ کی آلہ کار ہے۔ تسنیم نیوز کے مطابق عبدالباری عطوان نے عرب لیگ کے بے سود ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ بعض عرب ملکوں کو نابود کرنے اور ان میں عدم استحکام لانے کے لئے امریکہ کی آلہ کار بن چکی ہے۔ عبدالباری عطوان نے کہا کہ شام میں نہتے عوام کے قتل عام، خونریری اور لوٹ کھسوٹ کے باوجود عرب لیگ خاموشی بیٹھی ہوئي ہے اور دہشتگردوں اور انکے حامیوں کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔ اس عرب صحافی اور تجزیہ کار نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کی وحشیانہ اور مجرمانہ کارروائيوں نیز آئے دن مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ صیہونیوں کے جرائم پر آنکھیں بند کئے بیٹھی ہے اور اس نے اپنے ہونٹ بھی سی لئے ہیں لیکن شام میں عوامی حکومت کو گرانے کےلئے ہرطرح کی سازشیں کررہی ہے۔ عبدالباری عطوان نے کہا کہ عرب لیگ نے لیبیا میں مغربی فوجی مداخلت کی زمین ہموار کی تھی اور شام کے تعلق سے بھی امریکہ کو اسی بات کی دعوت دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عرب قومیں عرب لیگ کی حرکتوں سے تنگ آچکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button