صیہونی حکومت کی جارحانہ ماہیت

31 مارچ, 2014 10:05

ISRAIL DOGغاصب صیہونی حکومت کے وزیر ٹرانسپورٹ نے فلسطینیوں کی ٹارگٹ کلنگ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ فلسطین الیوم ویب سائٹ کے مطابق یسرائیل کاٹس نے جو لیکوڈ پارٹی کے رکن بھی ہیں، کہا ہے کہ فلسطینیون کی ٹارگٹ کلنگ ان کی تحریک کو روکنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس صیہونی وزیر نے کہا ہے کہ اسرائيلی جیلوں میں موجود فلسطینیوں کو رہا نہیں کیاجانا چاہیئے۔ اس انتھا پسند صیہونی عنصر نے کہا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کو گرفتاری سے قبل ہی قتل کردیا جانا چاہیئے لیکن اب جبکہ وہ قید ہیں تو انہیں ہرگزآزاد نہیں کرنا چاہیئے۔واضح رہے کہ اوسلو معاہدے کے مطابق بعض فلسطینی قیدیوں کو ہفتے کے دن چوتھے مرحلے میں رہا کیا جانا تھا۔

6:54 صبح اپریل 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔