مقبوضہ فلسطین

صیہونی حکومت کے سفارت خانے بند ہوگئے

israil flaq crashدنیا کے مختلف ملکوں میں غاصب صیہونی حکومت کے سفارت خانے بند ہوگئے۔ صیہونی حکام نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے سفارتکاروں کی جانب سے، کی جانے والی ہڑتال کے سبب دنیا کے مختلف ملکوں میں صیہونی حکومت کے سفارت خانے بند ہوگئے ہیں جس کی بناء پر پوپ فرانسیس کا دورۂ مقبوضہ فلسطین بھی ملتوی ہوگيا ہے۔یہ دورہ مئی میں ہونے والا تھا۔ تنخواہیں کم ہونے کے خلاف کی جانے والی اس احتجاجی ہڑ تال کی بناء پر دنیا کے ایک سو دو ملکوں میں غاصب صیہونی حکومت کے سفارت خانوں کی سرگرمیاں تعطل سے دوچار ہوگئی ہیں۔اقوام متحدہ میں بھی صیہونی حکومت کی سرگرمیاں بند ہیں اور غاصب صیہونی حکومت کے ترجمان نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس وقت مقبوضہ فلسطین کی وزارت خارجہ کا کوئی وجود ہی نہیں رہا ہے۔واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے سفارتکاروں کی اس ہڑتال میں بارہ سو سے زائد ملازمین شریک ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button