شام، فلسطینیوں کے کیمپ میں دہشتگردوں کے جرائم

داعش سے موسوم دہشتگرد گروہ کے افراد نے جنوبی شام میں واقع ریف دمشق میں یرموک فلسطینی کیمپ پر حملہ کرکے اس کیمپ میں انسانہ دوستانہ امداد پہنچانے کے الزام میں تیس فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا جن میں سے اکّیس فلسطینیوں کا انھوں نے قتل عام کردیا۔
یرموک کیمپ پر اس دہشتگردانہ حملے کے بعد فلسطینیوں کیلئے خوراک کی منقلی کا عمل، معطل ہوگیا۔
شام میں کشیدگی شروع ہونے کے بعد سے ابتک دہشتگردوں کے حملے میں اٹّھارہ سو بے گھر فلسطینی مارے جاچکے ہیں۔ قابل ذکر ہے مارچ سنہ دو ہزار گيارہ میں بحران شام شروع ہونے سے قبل تک یرموک کیمپ میں کم سے کم چار لاکھ فلسطینی رہائش پذیر تھے۔








