فلسطینی علاقوں پر صیہونی فوجیوں کے حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

القدس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ایل او نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے جون دو ہزارتیرہ میں ساز باز مذاکرات کے نئے دور کےآغاز کے بعد سے فلسطینوں پر اپنے حملے تیز کردیئے ہيں۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے نام نہاد فلسطینی انتظامیہ کےساتھ ساز باز مذاکرات شروع ہونے کےوقت سے، صیہونیوں کےلئے فلسطینی زمینوں پر ہزاروں رہائشی کامپلکس کی تعمیر، فلسطینیوں کے مکانوں کا انہدام، قتل جارحیت ، اور ان کی گرفتاری کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔








