اسرائیلی وزير اعظم کی سلفی "دہشتگردوں ” کی عیادت

اسرائيل کے وزير اعظم نیتن یاہو نے شام میں زخمی ہونے والے سلفی” دہشتگرد ” کی عیادت کی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائيل مغربی اور عربی ممالک کے ساتھ ملکر شام میں بڑے پیمانے پر دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے اسرائيل کے اسپتالوں میں اس …وقت 700 زخمی "مجاہدین ” زیر علاج ہیں۔ اسرائيلی وزیر اعظم گولان کی بلندی میں قائم ایک اسپتال میں سلفی "دہشتگردوں” کی عیادت کی ، اطلاعات کے مطابق اسرائيلی اسپتالوں میں علاج کے بعد سلفی "دہشتگرد ” پھر شام میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لئے واپس بھیجے جاتے ہیں۔ اسرائیلی اسپتالوں میں اس وقت 700 "مجاہدین ” کا علاج چل رہا ہے، شامی حکومت کے خلاف لڑنے والے سلفی "مجاہدین” کو سعودی عرب، اسرائيل ،ترکی اور امریکہ کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔
تبصرہ: اس خبر کو شاید آپ مخالفین کا پروپیگنڈہ سمجھیں لیکن دیئے گئے کلپ کو دیکھئے۔ جس میں شام میں سلفی ”دہشتگرد” کا قائد شیخ عدنان عرعور اسرائیل سے کہتا ہے کہ ہما رے زخمی مجاہدین کو اپنے ہسپتالوں میں علاج کے لیے آنے دو۔








