مقبوضہ فلسطین

فلسطینی وفد کا دورۂ ایران ڈاکٹر لاریجانی سے ملاقات

larajani3فلسطین میڈیا سیل کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے سیکریٹری جنرل "رمضان عبداللہ شلح” نے، جو ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر ہیں ایران کی پارلیمنٹ کے اسیپیکر ڈاکٹر "علی لاریجانی” سے ملاقات کی اور علاقے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں خاص طور سے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے گفتگو کی۔اس موقع پر ایران کے پارلیمانی اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے مسئلں فلسطین کو عالم اسلام کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا اور اس مسئلے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس کے فوری حل کی ضرورت پر تاکید کی۔ طے شدہ پروگرام کے مطابق یہ فلسطینی وفد رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی” سے بھی ملاقات کرے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button