مقبوضہ فلسطین

القاعدہ دہشتگرد تنظیم نے صہیونی ریاست کے ساتھ اتحاد کرلیا

terrist3القاعدہ دہشتگرد تنظیم نے خفیہ طریقے سے صہیونی ریاست کے ساتھ اتحاد کررکھا ہے۔ اس اخبار نے لکھا ہے کہ آج تک القاعدہ نے صہیونی ریاست کے خلاف کوئي اقدام نہیں کیا ہے جس سے صاف ظاہر ہے کہ یہ دہشتگرد تنظیم، صہیونی ریاست کی اتحادی ہے اور صہیونی ریاست کے ہاتھوں میں ہی القاعدہ کی باگ ڈور ہے۔
الخلیج کے مطابق ساری دنیا میں القاعدہ کے خلاف جنگ اور اقدامات نیز اسکی آمدنی کے ذرا‏ئع کو بند اور منجمد کئےجانے کے باوجود یہ دہشتگرد تنظیم بدستور موجود ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ عالمی سطح پر اس کے خفیہ حامی ہیں۔ واضح رہے کہ القاعدہ اور طالبان جیسی دہشتگرد تنظیموں کو امریکہ کے صہیونی پالیسی ساز اذہان نے جنم دیا تھا، البتہ ان تنظیموں کو پروان چڑھانے میں بعض علاقائي ممالک کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button