مقبوضہ فلسطین

بیت المقدس میں ایک فلسطینی مسلمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے

tehrek fathaتحریک فتح سے تعلق رکھنے والا یہ فلسطینی مسلمان، سنہ دو ہزار چار میں بیت اللحم میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے بانی شیخ احمد یاسین کے قتل کے وقت زخمی ہوگیا تھا جو آج بیت المقدس کے المقاصد اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگیا ۔دوسری جانب غرب اردن کے مختلف علاقوں منجملہ جنین اور نابلس پر غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کی جارحیت آج بھی جاری رہی جہاں اس نے کم از کم پانچ فلسطینی مسلمانوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ فائر بندی کے سمجھوتے کے باوجود غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کی جارحانہ کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور ان جارحانہ کاروائیوں کے نتیجے میں ابتک متعدد فلسطینی مسلمان شہید و زخمی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button