صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان کی شہادت

09 دسمبر, 2013 10:13

jawan shaheedفلسطین کی خود مختار انتظامیہ نے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کرنے کے صیہونی حکومت کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے اس قسم کے اقدامات، ناقابل قبول ہیں۔ غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے شہر رام اللہ میں فائرنگ کرکے ایک پندرہ سالہ فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔اس بیان میں کہا گيا ہے کہ صیہونی حکومت اس قسم کے اقدامات اور فلسطینی علاقوں پر حملے کرکے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان سمجھوتے میں رکاوٹ کھڑی کررہی ہے۔

12:23 شام اپریل 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔