مقبوضہ فلسطین

غزہ میں ایک اور فلسطینی کی شہادت

palestain1صہیونی جارحیت کے نتیجے میں شمالی غزہ میں ایک اور فلسطینی مسلمان شہید ہوگیا۔ یہ فلسطینی مسلمان بیت حانون میں صہیونی فوجیوں کی فائرنگ میں زخمی ہوا تھا جسے پھر ہسپتال منتقل کردیا گيا تھا اور جو کل شام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگيا۔ صیہونی فوجیوں نے کل غزہ کے شمال میں واقع بیت حانون کے مشرق میں فلسطینی شہریوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا اور ان کی زرعی اراضی کو شدید نقصان پہنچایا۔ قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے سنہ دو ہزار سات سے، جب سے فلسطین کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں حماس نے کامیابی حاصل کی ہے، غزہ کا محاصرہ کررکھا ہے اور یہ غاصب حکومت، غزہ کے محصور علاقوں پر اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں ابتک فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد شہید و زخمی ہوچکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button