مقبوضہ فلسطین

نابلس میں صہیونیوں کے ہاتھوں مقام یوسف نبی(ع) کی بےحرمتی

yousufرپورٹ کے مطابق کل (منگل 23 ستمبر 2013 کی) صبح کو صہیونی نوآبادی میں رہنے والے صہیونیوں نے صہیونی سرکاری فورسز کی حمایت سے مقام حضرت یوسف بن یعقوب نبی(ع) پر ہلہ بول دیا اور جب تک صہیونی حرم کے اندر موجود تھے صہیونی افواج نے پورے علاقے کا محاصرہ کئے رکھا اور اسی اثناء میں صہیونی فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی اور صہیونی فورسز نے صوتی بم پھینکے اور جنگی گولیوں سے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کی اور فلسطینیوں نے پتھر پھینک کر ان کا مقابلہ کیا۔
واضح رہے کہ صہیونی نوآبادیوں کے باشندوں کی بسیں کل صبح اس وقت نابلس میں داخل ہوئیں جب صہیونی فورسز ے شہر کی طرف جانے والے تمام راستوں کو بند کررکھا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button