ساز باز ملت فلسطین کے لیے بے سود

21 جولائی, 2013 20:30

hamasلبنان کے المنار ٹیلیویزن چینل کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا کہ غاصب اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان مذاکرات کا دوبارہ آغاز قومی اور فلسطینی منصوبے کے نقصان میں ہوگا اور نتیجے میں امریکہ اوراسرائیل مذاکرات کے وقت اجازت نہیں دیں گے کہ فلسطینی اتھارٹی فلسطینی اتحاد کی طرف پلٹ جائے ۔
فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے ایک رہنما خضر حبیب نے بھی کہاکہ ساز باز مذاکرات سے ملت فلسطین کو کوئی فائدہ نہیں پہنچےگا اور صرف صہیونی حکومت کو اپنے منصوبے مسلط کرنے کا زیادہ موقع ہاتھ آئیگا ۔
ادھر غزہ کے عوام نے بھی لبنان کے المنار ٹیلیویزن چینل کے ساتھ گفتگو ميں کہاکہ ساز باز مذاکرات کی ميز پر حاضر ہونےکے لئے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی موافقت، وقت ضائع ہونےکا سبب اور فلسطین کی امنگوں اور اہداف کےنقصان میں ہوگي
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

8:35 صبح مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔