محاصرے کے نتیجے میں غزہ میں ایندھن کی شدید قلت

04 جولائی, 2013 09:31

ghaza3غزہ میں بلدیاتی یونین نے صہیونیوں کے ہاتھوں غزہ کے جاری محاصرے کے نتیجے میں ایندھن کی شدید قلت کی بابت خبردار کیا ہے ۔ شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی بلدیاتی یونین نے آج اپنے بیان میں خبردار کیا ہے کہ غزہ اور اس سے ملحقہ شہروں میں ایندھن کی شدید قلت اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ ممکن ہے اس علاقے میں ایک بڑا انسانی المیہ رونما ہوجائے ۔ غزہ کی بلدیاتی یونین کے بیان میں آیا ہے کہ ایندھن کی قلت کا جاری بحران ماحولیات کے شعبے میں بھی شدید نقصانات کا باعث بن جائے کیونکہ ایندھن کی قلت کی بنا پر پینے کے پانے کو فلٹر کرنے والے مراکز بھی بند ہوجائیں گے اور بجلی کی فراہمی کو بھی نقصان پہنچے گا ، جس سے انسانی المیہ کے رونما ہونے کا خدشہ ہے ۔ یاد رہے کہ غاصب صہیونی حکومت نے دو ہزار سات سے غزہ کا محاصرہ کررکھا ہے اور یہ حکومت اس علاقے میں ضروریات زندگی خاصطور پر ایندھن کی فراہمی میں روکاوٹیں کھڑی کرتی رہتی ہے

6:36 شام مارچ 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔