گیس برآمد کنندہ ممالک سربراہی اجلاس، ایرانی صدر آج رات روس روانہ ہوں گے

26 اکتوبر, 2026 13:59

شیعیت نیوز : ایرانی صدر مسعود پزشکیان گیس برآمد کنندہ ممالک کے فورم (جی ای سی ایف) کے آٹھویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آج رات روس روانہ ہوں گے، جہاں اجلاس میں شریک بعض ممالک کے سربراہان سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی ان کے پروگرام میں شامل ہیں۔

ایران کے نگران وزیر تیل حمید بورد صدر کے ہمراہی اور فورم کے 28ویں وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے پہلے ہی ماسکو پہنچ چکے ہیں، جہاں انہوں نے بتایا کہ ایران اور روس کے درمیان گیس کے تبادلے سے متعلق وسیع معاہدے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مٹی کھا لیں گے، اپنی سرزمین نہیں دیں گے، ایرانی صدر

ایرانی اور روسی صدور کی سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات بھی متوقع ہے، اس سے قبل دونوں رہنما آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ کے اجلاس کے موقع پر توانائی کے شعبے میں اقتصادی اور اسٹریٹجک تعاون کے فروغ پر زور دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گیس برآمد کنندہ ممالک کے فورم کے 12 مستقل ارکان میں ایران، روس، قطر، الجزائر اور وینزویلا شامل ہیں، اور رکن ممالک دنیا کے ثابت شدہ قدرتی گیس ذخائر کے تقریباً 70 فیصد اور عالمی گیس برآمدات کے 42 فیصد کے حامل ہیں۔

2:47 شام اکتوبر 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔