محمود عباس کو امریکی وزیر خارجہ سے مذاکرات نہیں کرنا چاہیےاسماعیل ہنیہ

فلسطین کے منتخب وزیر اعظم نے فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے سربراہ سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جو ان سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں وہ اس سےپرہیز کریں ۔
فرانس نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے منتخب وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے آج عزہ کی ایک مسجد میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ میں فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے بہکاوے میں نہ آئیں ۔
اسماعیل ہنیہ نے مزيد کہا کہ محمود عباس کو چاہئیے کہ وہ ایسی حکمت عملی اپنائیں جس سے اتحاد کو تقویت و استحکام پہنچے اور آپسی اختلافات ختم ہوں ۔
فلسطین کے منتخب وزیر اعظم نے کہا کہ فلسطینی عوام اس علاقے میں جان کیری کے دورے سے سخت ناراض نے کیونکہ جان کیری کے دورے کا مقصد امریکہ اور صیہونی حکومت کی خواہشات کی تکمیل ہے ۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے علاقے میں امن و صلح کے بہانے سے مشرق وسطی کا دورہ کیا ہے اور عنقریب وہ صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور محمود عباس سے ملاقات کریں گے








