مقبوضہ فلسطین

ہم فلسطین کی کامیابی تک اس مظلوم ملت کی حمایت کرتے رہیں گے

hameed al ahmarخبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے القدس ادارے کی ایگزیکیٹو کمیٹی کے سربراہ حمید الاحمر نے مصر کے صدر محمد مرسی سے ملاقات کی ۔ مصر کے صدر نے اس ملاقات میں مسئلہ فلسطین کےحل پر مبنی مصر کے موقف پر تاکید کی اور کہا کہ ان کا ملک صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینیوں کے جہاد کا دفاع کرے گا۔
اس رپورٹ کے مطابق حمید الاحمر نے بین الاقوامی قدس فاؤنڈیشن کا خط محمد مرسی کودیا جس میں بیت المقدس شہر کے خلاف صیہونی دشمن کی جارحیت اور اسے یہودی رنگ میں رنگنے پرمبنی اسرائیل کی کوششوں کی وضاحت کی گئي ہے۔ حمید الاحمر نے اس ملاقات میں اس امید کا اظہار کیا کہ ملت اسلامیہ قدس اور فلسطین کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button