مقبوضہ فلسطین

محمود عباس کی صیہونی حکومت کے صدر سے ملاقات

mehmood abbasفلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے فلسطینیوں کی مخالفت کے باوجود صیہونی حکومت کے صدر سے ملاقات کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے اسرائیل کے ساتھ ساز باز مذاکرات پھر سے شروع کئے جانے کے بارے میں فلسطینیوں کی مخالفت کے باوجود غاصب اسرائيل کے صدر شیمون پیریز سے ملاقات کی ہے۔فلسطینی خبر رساں ایجنسی ” وفا ” کی رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات گزشتہ شب اردن میں انجام پائي۔اس رپورٹ کے مطابق محمود عباس اور شیمون پیریز کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں علاقے کی تازہ صورت حال اور صیہونی حکومت اور فلسطینی انتظامیہ کے مابین ساز باز عمل کے احیا کی راہوں کا جائزہ لیا گيا۔
قابل ذکر ہے کہ یہ ملاقات ایسے حالات میں انجام پائي ہے کہ صیہونی حکومت بین الاقوامی اصول و قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطینی علاقوں میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button