مقبوضہ فلسطین

صہیونی ریاست فلسطین کا تیل اور گیس چرالیتی ہے، فلسطینی وزیر کا انتباہ

crashisrailفلسطین میں آپاراٹائیڈ دیوار اور شہروں کی تعمیر کے وزیر ماہر غانم نے صہیونی حکومت پر فلسطینیوں کے تیل اور گیس کو چوری کرنے کا الزم لگایا ہے۔
انہوں نے اس بارے کہا ہے کہ صہیونی حکومت گزشتہ دوسالوں سے رام اللہ کے گاوں”رانٹس” کے میگادہ نامی تیل کے کنویں سے فلسطین کا تیل چوری کر رہی ہے۔
غانم نے مزید کہا ہے کہ "میگادہ ” نامی تیل کے کنویں کا زیادہ ترحصہ مقبوضہ فلسطین میں چلا گیا ہے اور صہیونی ریاست نے ۲۰۱۱ء کو اس کنویں سے تیل نکانے کا اقدام کیا تھا جبکہ اس نے ۱۹۹۲ء سے اس کنویں کے نیچے سرنگیں کھودنے کا آغاز کر رکھا ہے۔
ماہرین کے بقول میگاد نامی کنویں میں تقریبا ایک ارب پچاس کروڑ بیرل تیل ذخیرہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ صہیونی ریاست فلسطین کے آبی ذخائر کو چوری کرنے اور غزہ کی پٹی میں قدرتی گیس کے ذخائر پر بھی قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ماہرغانم کے بقول فلسطینیوں کے اپنے ذخائر پر حق کوپامال نہیں ہونا چاہیے اور صہیونی حکوت کو چاہیے کہ وہ فلسطینی قدرتی دخائر پر قبضہ کرنے کی وجہ سے ہر جانہ ادا کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button