غزہ پٹی پر صہیونیوں کا حملہ

موصولہ رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجی آج صبح شمالی غزہ پٹی میں واقع مشرقی بیت خانون میں فلسطینی شہریوں کی زمینوں میں داخل ہوگۓ اور فلسطینی کسانوں کی زمینوں کو اجاڑ دیا۔ صیہونی فوجیوں کے جنگي طیاروں نے بھی آج اس علاقے میں پرواز کر کے فلسطینیوں پر بمباری کی۔
صیہونی فوجی غزہ پٹی کے سرحدی علاقوں کو ہمیشہ اپنے حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ جو کہ سنہ دو ہزار بارہ میں آٹھ روزہ جنگ میں صیہونی حکومت کی ذلت آمیز شکست کے بعد جنگ بندی کے معاہدے کی واضح خلاف ورزی ہے۔
دریں اثناء صیہونیوں نے بھی آج صبح اسرائیلی فوجیوں کی مدد کے ساتھ نابلس میں فلسطینیوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔








