غزہ پٹی میں پانی کی شدید قلت

29 اپریل, 2013 09:18

plf water bendالیوم السابع ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ غزہ پٹی کے تقریبا دو ملین فلسطینیوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم کے انسانی امور کے شعبے نے اتوار کے دن اپنی رپورٹ میں غزہ پٹی میں بگڑتی ہوئي انسانی صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پٹی کے پانی کے ذخائر کے آلودہ ہونے ، اس علاقے کی آبادی میں تین فیصد اضافہ ہونے ، اسرائیل کی جانب سے اس علاقے کے پانی کی چوری اور بارشوں کی کمی کی وجہ سے اس علاقے کو آئندہ دو برسوں کے دوران پانی کے بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔

7:56 شام مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔