شیخ قرضاوی مئی میں غزہ کا دورہ کرینگے

27 اپریل, 2013 09:34

karzawiحماس کے زیر انتظام فلسطینی حصے غزہ کی پٹی کے وزیر اوقاف و مذہبی امور اسماعیل رضوان کا کہنا ہے کہ عالمی علمائے اسلام اتحاد کے سربراہ شیخ یوسف قرضاوی نے آٹھ مئی کو علماء کے ایک وفد کے ہمراہ غزہ کے دورے کا پروگرام بنایا ہے۔

غزہ کی پٹی کے علاقے جبالیا میں مسجد الحسین بن علی کے افتتاح کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت نے شیخ قرضاوی اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

دوسری جانب اسماعیل رضوان نے غزہ میں مساجد کی تعداد 1000 ہزار تک کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ غزہ میں مساجد کے افتتاح سے القدس کی آزادی کی راہیں بھی ہموار ہونگی۔ انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس کو درپیش خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصی اور القدس پر اسرائیلی حملے بڑھتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے عرب اور اسلامی دنیا کے تمام علماء سے اپیل کی کہ وہ قبلہ اول کی حفاظت کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

یاد رہے کہ فلسطینی وزیر اوقاف نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شیخ یوسف قرضاوی کو مئی کے پہلے ہفتے کے دوران غزہ آنے کی دعوت دی تھی۔

10:06 صبح مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔