امریکہ کے لیے اسرائیک سعودیہ عرب کے خرچے پر اسلحہ خریدے گا

23 اپریل, 2013 09:57

israil11فائز عباس نے العالم ٹی وی چينل کے ساتھ گفتگو میں اسرائيل اور امریکہ کی جانب سے دس ارب ڈالر کی مالیت کے 

اسلحے کے معاہدے پر دستخط کے اعلان کے بارے میں کہا کہ جب بھی امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان اسلحے کی خریداری کے بڑے معاہدے کۓ جاتے ہیں تو واشنگٹن اسرائیل کو جدید ترین ہتھیار دیتا ہے اور ان تمام معاہدوں میں یہ بات واضح نہیں ہوتی کہ اسرائیل جو ہتھیار خریدتا ہے اس کی قیمت کون ادا کرتا ہے۔
فائز عباس نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں امریکہ کو اپنے اقتصادی بحران پر قابو پانے کے لۓ ہتھیار فروخت کرنے کی ضرورت ہے۔ اور جب بھی امریکہ کو اقتصادی بحران کا سامنا ہوتا ہے تو وہ خلیج فارس کے ساحلی عرب ممالک کے ہاتھ جدید ترین ہتھیار فروخت کرتا ہے۔ لیکن یہ بات واضح نہیں ہے کہ کیا یہ ممالک ان ہتھیاروں کو استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں یا نہیں۔

12:41 شام مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔