مقبوضہ فلسطین

غزہ پٹی پر محاصرہ، عوام کی بنیادی ضرورتیں متاثر

free ghazaالمنار کے نمائندے نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ پٹی کے عوام کی بنیادی ضرورتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے کرم ابو سالم گذر گاہ کو بند کردیا ہے اور اسی وجہ سے غزہ انسانی المیے کے دہانے پر آ پہنچا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق گذرگاہ ابوسالم کےبند کئےجانے سے غزہ کےلئے دواوں، ملک پاوڈر، اور ایندھن کی شدید قلت ہوچکی ہے۔ فلسطین کامرس چیمبرس کے سربراہ ماہر طباع نے کہا ہےکہ محاصرے سے قدرتی گيس کی سپلائي بند ہوگئي ہےجس سے غزہ کے سارے باشندے متاثر ہوچکے ہیں اور انہیں طرح طرح کی مشکلات کا سامنا ہے۔ ادھر فلسطینی گروہوں نے گذرگاہوں کو بندکرنے کے صیہونی اقدام کو گذشتہ نومبر کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی قراردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button