مقبوضہ فلسطین

مراکش میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ

protest1xمراکش میں لوگوں نے بڑی تعداد میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مراکش میں لوگوں نے وسیع پیمانے پر مظاہرہ کرکے فلسطینیوں کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ فلسطینیوں کے حق میں یہ مظاہرہ دارالحکومت رباط میں کیا گيا۔ اس مظاہرے میں انسانی حقوق کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔ مظاہرے میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف زبردست نعرے لگائے گئے ۔مراکش میں گزشتہ روز بھی فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے ہوئے تھے اور مظاہرین نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی مخالفت کا اظہار اور اس سلسلے میں قانون پاس کئے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button