مقبوضہ فلسطین

قدس میں اسلامی قبروں كی بے حرمتی

al quds aqsaانتہا پسند یہوديوں نے قدس كے "مامن اللہ” نامی قبرستان پر حملے كے بعد قبروں پر اسلام اور مسلمانوں كے خلاف توہين آميز عبارتیں تحرير كی ہیں ۔
انتہا پسند صہیونيوں نے مقبوضہ قدس میں واقع "مامن اللہ” نامی قبرستان پر حملے كے بعد ۳۰ قبروں پر پيغمبر اسلام(ص) كی شان میں گستاخی اور مسلمانوں كے خلاف نسل پرستی پر مبنی شعار تحرير كیے ہیں ۔

الاقصی محكمہ اوقاف نےايك بيان كے ذريعے اس توہين آميز اقدام كی پرزور مذمت كرتےہوئے اسرائيلی حكومت كو اس نسل پرستانہ حركت كا ذمہ دار ٹہرايا ہے ۔

محمكہ اوقاف نے اس بيان میں متعدد انتہا پسند صہیونيوں كے ہاتھوں قبرستان كی مسلسل بے حرمتی كی طرف اشارہ كرتے ہوئے امت اسلامیہ سے "مامن اللہ” قبرستان سميت قدس كے تمام مسيحی اور اسلامی مقدسات كے دفاع كی اپيل كی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button