امامیہ آرگنائزیشن وفد کی قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات

22 اکتوبر, 2026 06:22

شیعیت نیوز : قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے چیئرمین سید حضور مہدی الحسینی کی سربراہی میں تنظیم کے مرکزی وفد نے راولپنڈی میں ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں : امت مسلمہ جسد واحد، پاکستان ثالثی کا کردار ادا کرے، علامہ سید ساجد علی نقوی

ملاقات کے دوران وفد نے تنظیمی، ملی اور دیگر اہم امور پر قائد ملت جعفریہ سے تبادلۂ خیال کیا اور مختلف معاملات کے حوالے سے اپنی گزارشات پیش کیں۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے وفد کے ارکان کی گزارشات غور سے سنیں اور زیر بحث امور کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔

اس موقع پر قائد ملت جعفریہ نے باہمی مشاورت، احساس ذمہ داری اور مثبت طرز عمل کی اہمیت کو اجاگر کیا اور وفد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وفد میں امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ناظم قومی امور لعل مہدی خان، مرکزی مسئول شعبہ خواتین چوہدری اسد اللہ خان، مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید ندیم آفتاب، ناظم راولپنڈی ریجن چوہدری نذر حسین، آئی ایس او کے سابق مرکزی صدر اور سیکرٹری زون نمبر 5 ملک اعجاز حسین، زونل ناظم زون 3 سید ممتاز حسین بخاری اور فضل عباس بھٹی بھی شریک تھے۔

7:12 صبح اکتوبر 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔