مقبوضہ فلسطین

مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی مکمل آزادی تک مزاحمت جاری رکھنے پرتاکید

allahoakberفلسطین کی تحریک جہاد اسلامی نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی مکمل آزادی تک صیہونی دشمنوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔
تحریک جہاد اسلامی کے سیاسی دفتر کے رکن نافذ عزام نے کہا کہ فلسطینی مجاہدین مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی مکمل آزادی اور صیہونی حکومت کی شکست تک اپنی استقامت اور مزاحمت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی ماہیگیروں پر صیہونی فوجیوں کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور ان کی تنظیم جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزی کی وجہ سے حالیہ جنگ بندی کا جائزہ لے رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button