مقبوضہ فلسطین

صہیونی ریاست کے جنگی ہیلی کاپٹروں نے ایک بار پھر غزہ پٹی پر حملے کئے ہیں۔

hailcopterاطلاعات کے مطابق صہیونی ریاست کے جنگي  ہیلی کاپٹروں نے آج صبح ایک بار پھر جنوبی غزہ کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔ صہیونی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے آج خان یونس کے شمال اور القرارہ کے مشرق میں فلسطینی کسانوں پر فائرنگ کی۔ابھی تک ان حملوں کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان کی کوئي اطلاع نہیں ملی ہے۔

غاصب صہیونی فوجیوں نے آج صبح غرب اردن کے مختلف علاقوں پر بھی حملہ کیا۔اطلاعات کے مطابق صہیونی فوجی غرب اردن کے مختلف علاقوں میں گھس گئے اور فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا۔اس حملے کے دوران صیہونی فوجیوں نے آٹھ فلسطینیوں کو گرفتار بھی کرلیا۔

حالیہ دنوں میں غزہ پٹی پر اسرائيل کے حملوں میں شدت آئي ہے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button