مقبوضہ فلسطین

اسرائیل عربوں کا دشمن ہے ایران نہیں/ایران ہمدرد اسلامی ملک ہےحماس

mosaفلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ موسی ابو مرزوق نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جگہ ایران کو عربوں کا دشمن قراردینا عرب قوموں کے ساتھ بہت بڑی خیانت ہے اور ہمیں اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہیے کہ اسرائیل کے بجائے ایران کو عربوں کا دشمن بنا کر پیش کیا جائے۔
 فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ موسی ابو مرزوق نےالجزائر کےاخبار الخـبر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جگہ ایران کو عربوں کا دشمن بنا کر پیش کرنا در حقیقت عرب قوموں کے ساتھ بہت بڑی خیانت ہے اور ہمیں اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہیے کہ اسرائیل کے بجائے ایران کو عربوں کا دشمن بنا کر پیش کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ عرب قوموں بالخصوص حماس کے ساتھ ایران کی دوستی اور حمایت کسی سے پوشیدہ نہیں اور بیت المقدس کی آزادی کے سلسلے میں ایران کا تعاون اور ایران کی کوششیں قابل تعریف ہیں انھوں نے کہا کہ ایران ایک اہم ہمدرد اسلامی  ملک ہے اور اس کو اسرائیل کی جگہ عربوں کا دشمن بنا کر پیش کرنا در حقیقت امریکی اسرائیلی سازش کا حصہ ہے انھوں نے کہا کہ ہمیں علاقہ میں امریکہ، اسرائیل اور ان کے آلہ کاروں کو شیعہ اور سنی جنگ چھیڑنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے اورہمیں اپنے اصلی دشمن اسرائیل سے توجہ نہیں ہٹانی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ شام اور دیگر اسلامی ممالک میں بحران پیدا کرکے مسئلہ فلسطین سے امت اسلامی کی توجہ ہٹنا چاہتا ہے اور ہمیں امریکی و اسرائیلی سازشوں کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button