پاسداران انقلاب نے وسطی ایران میں امریکی F-35 لڑاکا طیارہ نشانہ بنایا
شیعیت نیوز : پاسداران انقلاب نے آج صبح 2:50 بجے دشمن امریکی فوج سے تعلق رکھنے والا F-35 اسٹریٹجک لڑاکا طیارہ اپنی فضائیہ کے جدید اور ترقی یافتہ فضائی دفاعی نظام کے ذریعے وسطی ایران کی فضا میں نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں : حشد الشعبی پر ریاست اور قانون کے دائرے سے باہر کام کرنے کا الزام لگانا یا تو جہالت پر مبنی ہے، عراقی وزیر اعظم
اس لڑاکا طیارے کا انجام ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا اور تحقیقات جاری ہیں، تاہم طیارے کے گرنے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پاسداران کی جانب سے F-35 اسٹیلتھ طیارے کو نشانہ بنانے کی شائع کردہ ویڈیو اصل طیارے سے مکمل طور پر مطابقت رکھتی ہے۔







