مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فضائیہ کاغزہ پٹی پر حملہ،2 فلسطینی نوجوان شہید

palestineبیت المقدس … اسرائیلی فضائیہ نے غزہ پٹی پر حملہ کرکے 2 فلسطینی نوجوانوں کو شہید اور ایک کو زخمی کردیا ۔ 

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے رفح بارڈر کے قریب ایک کار پر حملہ کیا۔ شہید ہونے والے نوجوانوں کی عمریں 25 اور 26 سال تھیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی تاہم دعویٰ کیا ہے کہ غزہ پٹی سے جنوبی اسرائیل میں 2مارٹر گولے پھینکے گئے تھے۔ اسرائیل فضائیہ نے گزشتہ ہفتے بھی دو فضائی حملے کرکے 6 فلسطینیوں کو جاں بحق کردیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button