اسرائيلی حملوں پر حماس کا شدید ردعمل

اسلامي مزاحمتي تحريک حماس نے کہا ہے کہ اگر غزہ پر اسرائيلي حملے اسي طرح جاري رہے تو يہ تنظيم فلسطيني عوام کا دفاع کرنے پر مجبور ہوگي۔
حماس کے رہنما خليل ابو ليلہ نے بي بي سي عربي کو انٹرويو ديتے ہوئے کہا کہ اسرائيلي جارحيت کے مقابلے ميں فلسطيني عوام کے پاس اپنے دفاع کے سوا کوئي اور راستہ نہيں ہے- انہوں نے کہا کہ اپني جان و مال اور سرزمين کا تحفظ کرنا فلسطيني عوام کا قانوني حق ہے ۔
واضح رہے کہ اسرائيلي فوجيوں نے جمعرات کي صبح مشرقي بيت حانون ميں ايگريکلچر يونيورسٹي کے اطراف کي آبادي کو توپ خانے سے نشانہ بنايا ہے۔
اس حملے ميں تين فلسطيني شہيد اور متعدد زخمي ہوگئے تھے۔
جس کے بعد بدھ سے اب تک صيہوني فوجيوں کے حملوں ميں شہيد ہونے والے فلسطينيوں کي تعداد چھے ہوگئ ہے ۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز اسرائيلي فوج نے البريج کيمپ ميں فلسطنييوں کي ايک گاڑي کو نشانہ بنايا تھا جس ميں تين افراد شہيد اور ايک زخمي ہوگيا تھا۔








