مقبوضہ فلسطین

فلسطینی شہداء کی تعداد 6 ہوگئی

shodaغزہ میں فلسطینی باشندوں پر صہیونی فوج کی جانب سے جاری حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید ہوگئے –
فلسطینی ذرائع کے مطابق صہیونی فوجیوں نے بیت حانون کے مشرقی علاقوں پر آج صبح شدید گولہ باری کی جسکے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید اور کئی دیگر زخمی ہوگئے –
رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج کی جنگی گاڑیاں اور ٹینک غزہ پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس میں فلسطینی زمینوں تک گھس گئے ہیں –
اس سے قبل صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے کل رات البریج کیمپ کے قریب فلسطینی مجاہدین کی ایک گاڑی کو نشانہ بناکر 3 فلسطینیوں کو شہید اور ایک اور کو زخمی کیا تھا –

متعلقہ مضامین

Back to top button