مقبوضہ فلسطین

فلسطینی قیدیوں پر صہیونی فوجیوں کا تشدد

palestain arestمقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع ریمون جیل میں صہیونی ریاست کے فوجیوں کے حملے میں آٹھ فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں ۔
صہیونی فوجیوں نے آج ریمون جیل پر حملہ کر کے فلسطینیوں کی جامہ تلاشی لی اور ان سے بازپرس کی – اس دوران صہیونی فوجیوں نے فلسطینی قیدیوں پر تشدد کرکے آٹھ فلسطینیوں کو زخمی کردیا ۔ صہیونی فوجیوں نے اس حملے کے ساتھ ہی فلسطینی قیدیوں کوانفرادی بیرکوں میں بند کرکے جیل کا پانی بند اور بجلی کاٹ دی ۔

دوسری جانب صہیونی ریاست کے فوجیوں نے غرب اردن میں نابلس شہر میں حملہ کرکے تین فلسطینیوں کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ اسرائیلی فوجی ہر روز غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے دسیوں فلسطینیوں کو اغوا کر لیتے ہیں ۔

اس وقت تقریبا پانچ ہزار فلسطینی صہیونی حکومت کی جیلوں میں بدترین حالات میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button