مقبوضہ فلسطین

امریکہ مصر میں لگنے والی چوٹ کا بحرین اور شام میں بدلہ لےرہا ہے; اسامہ حمدان

shiitenews_osama_hamdanاسامہ حمدان: امریکہ مصر میں لگنے والی چوٹ کا بحرین اور شام میں بدلہ لےرہا ہے
فلسطین کی اسلامی تنظیم حماس کی خارجہ پالیسی کے ایک اعلی اہلکار نے بحرین میں رونما ہونے والے حالات کو امریکہ کی منافقانہ اور معاندانہ پالیسی کا مظہر قراردیتے ہوئےکہا ہے  کہ امریکہ بحرین میں حقوق انسانی کی وسیع پیمانے پر ہونے والی خلاف ورزیوں پر صرف خاموش ہی نہیں بلکہ بحرین میں رونما ہونے والے بھیانک اور سنگين جرائم کو چھپانے کے لئے ایران پر الزام لگا پر مصر میں لگنے والی گہری چوٹ کا بدلا لینےکی کوشش کررہا ہے۔
اسامہ حمدان نے مصر میں امریکی ڈکٹیٹر حسنی مبارک کے زوال اور علاقہ میں امریکہ کی مداخلت کی شکست اور فلسطینیوں کے باہمی اتحاد کی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا کہ فلسطینی باہمی اتحاد کے ذریعہ ہی اپنے اہادف اور امریکہ و اسرائیل کی سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں اسامہ حمدان نے کہا کہ علاقہ میں جاری عوامی لہر میں انقلاب اسلامی کے کردار کی جھلکیاں نمایاں طور پر موجود ہیں عرب مسلمان امریکہ نواز ڈکٹیٹروں کا خاتمہ کرکے خطے میں امریکہ کی بالا دستی کے بجائے اسلام کی بالا دستی قائم کرنے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہیں اس ملاقات میں ایرانی سفیر نے بھی فلسطینیوں کے باہمی اتحاد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے درمیان باہمی اتحاد ایران کی دیرینہ آرزو تھی جو پوری ہوگئی ہے اور ہم اتحاد کے ذریعہ ہی دشمن کے شوم اور خطرناک منصوبوں کو ناکام بنا سکتے ہیں ایرانی سفیر نے اسرائیل کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی استقامت اور ان کے صبر کی تعریف کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button