مقبوضہ فلسطین

حماس کی صیہونی حکومت کو وارننگ

Mahmood_Al_zaharفلسطین کی تحریک حماس نے کہا ہے کہ مساجد اور اسلامی مقدس مقامات کو منہدم کرنے کی صیہونی سازشوں سے اس غاصب حکومت کی تباہی قریب آجائے گي۔ تحریک حماس کے ایک سینٔر رہنما محمود ال زاہر نے مسجدوں اور مقدس مقامات کو منہدم کرنے کے صیہونی اقدامات کو مسلمانوں کے خلاف دینی جنگ سے تعبیر کیا اور کہا کہ ان اقدامات سے صیہونی حکومت کی نابودی نزدیک آرہی ہے۔ادھر فلسطین عوامی پارٹی نے بھی اپیل کی ہےکہ  فلسطینی عوام کو متحدہو کر مساجد اور مقدس مقامات کو تباہ کرنے کی صیہونی سازش سے مقابلہ کرنا چاہیے۔ قابل ذکرہے صیہونی حکومت نے غرب اردن میں طوباس نامی گاوں پرحملہ کرکے اس گاوں کےباشندوں کو خبردار کیا ہےکہ ان کے مکانات اور مسجد کو عنقریب مسمار کردیا جائے گا۔ مساجد کا انہدام اور اسلامی آثار قدیمہ کی تباہی فلسطینی علاقوں کی یہودی سازی کی کوششیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button