مقبوضہ فلسطین

غزہ میں دو فلسطینی شہید

palestine-flag-tshirtغزہ میں صیہونی حکومت کی فوج کی جارحیت میں دوفلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
 رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے بدھ کی شام کوغزہ میں حملہ کیا جس کے نتیجہ میں دو فلسطینی شہید ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ شہر کے مرکز میں صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں نے ایک گاڑی پر میزائل سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجہ میں یہ شہادتیں ہوئي ہیں۔واضح رہے کہ غزہ میں فلسطینی تنظیموں اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کو  تقریبا” دو سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود غزہ پر صیہونی حکومت کے حملات جاری ہیں اور صیہونی حکومت کے آئے دن کے حملوں میں فلسطینیوں کی ایک تعداد شہید اور زخمی ہوجاتی ہے یا ان کو گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button