مقبوضہ فلسطین

مسجدصحوہ کی شہادت پرفلسطینیوں کاردعمل

palestineصیہونی حکومت کےہاتھوں ، مقبوضہ فلسطین میں واقع صحرائےنقب کی مسجد صحوہ کی شہادت پرفلسطینیوں نےشدید ردعمل ظاہرکیاہے۔
رپورٹوں سےپتہ چلتاہےکہ مسجدصحوہ کی شہادت کےنتیجےمیں صیہونی فوجیوں اورفلسطینیوں کےدرمیان شدیدجھڑپیں ہوئی ہيں۔ صیہونیوں کااقدام، فلسطینیوں کی ناراضگی اورغم وغصہ بھڑک اٹھنےکاباعث ہواہے۔صیہونی حکومت نےصحرائےنقب کےفلسطینیوں کےاحتجاج کودبانےکےلئےان پرتشدد میں اضافہ کردیاہے۔ تحریک حماس نےتاکید کےساتھ کہاہےکہ مسجد صحوہ سمیت دوسری مسجدوں کوشہید کرنےکاصیہونیوں کاجرم ، ادیان الہی اوربندگان خداکی آزادی عبادت پرپابندی لگانےکی نسل پرستانہ پالیسی  کاعکاس ہے۔
صیہونی حکومت جوایک جعلی حکومت ہے، تباہی ، ویرانی توسیع پسندی اور ادیان الہی کی توہین پراستوارہے۔اس بنیاد پرجب سےصیہونی حکومت قائم ہوئی ہےاس وقت سےہی فلسطینیوں کےرہائشی مکانات ، عوامی مقامات اوراسلامی عمارتوں کو ڈھانا اورتباہ کرناصیہونیوں کےایجنڈےمیں ہے۔اس بنیادپرصیہونی حکومت اب تک سیکڑوں مسجدیں شہیدکرچکی ہےجبکہ سیکڑوں کوبھرپور یاجزئی نقصان پہنچاچکی ہے۔صیہونی حکومت مختلف طریقوں سے،فلسطینی علاقوں کوصیہونی رنگ دینےکی کوشش کررہی ہے اور اس تناظرمیں وہ فلسطینیوں کی تاریخی عمارتوں ، گھروں اوراسلامی عمارتوں کوتباہ وبرباد کررہی ہےاور یہ کام اس کےایجنڈےمیں شامل ہے۔صیہونی حکومت ، فلسطینی عوام کی اسلامی استقامت اوران کےاسلامی عقائد کوجوظلم کےسامنےگھٹنےٹیکنےکی نفی کرتےہيں، فلسطین میں اپنی تسلط پسندانہ اورتوسیع پسندانہ پالیسیوں کی راہ میں سب سےبڑی رکاوٹ سمجھتی ہے۔اس بناپروہ مختلف طریقوں سے فلسطینی عوام کے اسلامی عقائد کونقصان پہنچانےکی کوشش کررہی ہے۔ مسجدیں جواسلامی عقائدکی تعلیم دینے اورصیہونی حکومت کی قلعی کھولنےکی جگہ ہیں،اس غاصب حکومت کےدشمنانہ اقدامات کانشانہ ہیں۔ اس بناپرصیہونی حکومت مسجدوں کوشہید کرکےاور اسلامی عقائد کی توہین کرکے، بہ زعم خود فلسطینی عوام کی استقامت کوروکنےکی کوشش کرہی ہے۔لیکن فلسطین کےعوام نےثابت کردیاہےکہ اسلامی مقدسات کےخلاف صیہونی حکومت کےاقدامات لاحاصل ہیں۔ سن دوہزارکی تحریک انتفاضہ جومسجدالاقصی میں صیہونی حکومت کےسابق وزیراعظم ایریل شرون کےاشتعال انگیزداخلےکےبعد شروع ہوئی ، اس حقیقت کاثبوت ہے۔
ان حالات میں عالمی برادری بالخصوص اسلامی کانفرنس تنظیم کی ذمہ داری ہےکہ ٹھوس اقدامات کےذریعے فلسطینی علاقوں میں صیہونی حکومت کےتباہ کن اقدامات کاسلسلہ روکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button