مقبوضہ فلسطین

صیہونی حکومت کا اقدام فلسطینیوں کے لۓ انتباہ

atwaanفلسطین کے رکن پارلیمان احمد عطوان نے قدس سے فلسطینی اراکین پارلیمنٹ کو نکالے جانے کے صیہونی حکومت کے اقدام کو تمام فلسطینیوں کے لۓ انتباہ قرار دیا ہے۔
قدس سے نکالے جانے والے چار فلسطینی اراکین پارلیمنٹ میں سے ایک احمد عطوان نے العالم ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران اس بات کو بیان کرتے ہوۓ کہ قدس سے فلسطینی اراکین پارلیمنٹ کا نکالا جانا مقبوضہ فلسطینی سرزمینوں میں رہنے والے تمام فلسطینیوں کے لۓ ایک انتباہ کے مترادف ہے کہا کہ عالمی  تنظیموں کو چاہۓ کہ وہ صیہونی حکومت کو اس اقدام سے روکنے کی کوشش کریں ۔ عطوان نے مزید کہا کہ قدس کے غاصب حکام قدس کے فلسطینیوں کا دفاع کرنے والوں کو دبانے  کے در پے ہیں کیونکہ وہ قدس کو مکمل یہودی رنگ میں رنگنا چاہتے ہیں ۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے فلسطینی اراکین پارلیمان احمد عطوان ، محمد ابوطیر ، محمد طوطح اور خالد ابوعرفہ کو اس حکومت کی توسیع پسندانہ پالیسیوں پر اعتراض کرنے کے باعث قدس سے نکال کر نام نہاد خود مختار فلسطینی انتظامیہ کے علاقے میں بھیج دیا ہے۔ ادھر تحریک حماس سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمان مشیر المصری نے زور دے کر کہا ہے کہ اتحاد ہی صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطین کی استقامت کی کامیابی کا راز ہے۔مشیر المصری نے العالم ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران فلسطینی جماعتوں کے اتحاد پر تاکید کرتے ہوۓ خبردار کیا کہ فلسطینیوں کے درمیان اختلاف فلسطین کی اقدار اور ملت کے حقوق کے لۓ سب سے بڑا خطرہ ہے ۔واضح رہے کہ حماس اور فتح کے درمیان رواں ہفتے کے اواخر میں قومی آشتی کی برقراری کے لۓ دمشق میں مذاکرات ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button