مسلمان اور اعراب فقط فلسطین کی مکمل ازادی کے بعد ہی ایک امت ہوسکتے ہیں

علامه نابلسی نے جفری فلٹمن کے حالیہ سفر لبنان کو داخلی سیاسی کشمکش کا سبب بیان کرتے ہوئے کہا : فلسطین کی سرزمین پراسرائیلی مکانات کی تعمیراعراب اور مسلمانوں کی خاموشی کی بناء پر ہے اور مسلمان و اعراب فقط فلسطین کی مکمل ازادی کے بعد ہی ایک امت ہوسکتے ہیں۔انہوں نے لبنان کی موجودہ سیاسی کشیدگی میں لبنانیوں کو ہوشیاری سے کام لینے کی دعوت دیتے ہوئے کہا : لبنانی سوریہ اور سعودیہ کی مدد سے اختلافات کا خاتمہ دیں اور ایران وٹرکی کی مدد سے ملک کے اسمان پر سلامتی کا شامیانہ تنیں تاکہ دشمن مزید لبنان پر حملے کی جرات نہ کرسکے۔
علماء کونسل جبل عامل کے سربراہ نے اسرائیلی ابادی کے سلسلے میں دنیا کی خاموشی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا : مکانات کی یہ تعمیریں اعراب اور دنیا اسلام کی خاموشی بلکہ بعض ممالک کے شرکت کی بنیاء پر ہے ۔








